دنیا کی بلند ترین پولو گراؤنڈ پر شندور فیسٹیول کا آغاز

دنیا کی بلند ترین پولو گراؤنڈ پر شندور فیسٹیول کا آغاز

پاکستان کے خوبصورت اور سیاحتی مقام شندور میں سالانہ شندور میلے کا آغاز ہو گیا ہے جو 20 جون سے 22 جون تک جاری رہے گا۔

دنیا کی بلند ترین پولو گراؤنڈ 7 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر واقع شندور میدان اس تاریخی اور ثقافتی میلے کا مرکز بن گیا ہے جہاں ملک بھر سے سیاح اور مقامی شائقین بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔

میلے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں پولو کے جنون میں ڈوبے شائقین اور ماہر کھلاڑی شندور پہنچ چکے ہیں جہاں چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے درمیان دلچسپ، روایتی اور سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔

میلہ صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ علاقائی ثقافت کا جشن بھی ہے, تقریب میں پیراگلائیڈنگ اور پیراشوٹ کے شاندار مظاہرے پیش کیے جائیں گے جو شرکا کے لیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوں گے۔

ثقافتی سرگرمیوں میں چترالی، بلتی اور کیلاش رقص شامل ہیں جنہیں دیکھ کر سیاح خوب لطف اندوز ہوں گے میلہ مقامی ثقافت، موسیقی، رقص اور کھیلوں کے حسین امتزاج کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں پاکستانی ستاروں کی چمک ،چھ اہم کھلاڑیوں کی انٹری

گزشتہ سال خراب موسمی حالات کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے شندور میلہ منسوخ کر دیا تھا تاہم اس سال موسم خوشگوار ہے اور میلہ بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

Scroll to Top