لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

پاکستان ٹیلی ویژن کی مایہ ناز اور سینئر اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

عائشہ خان کے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

عائشہ خان کئی دہائیوں تک پاکستانی ٹی وی سکرین پر راج کرتی رہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران بے شمار یادگار کردار ادا کیے جنہوں نے ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیا۔

انہوں نے پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں افشاں، عروسہ اور فیملی 93 سے شہرت حاصل کی اور بعد ازاں مہندی، نقاب زن، بھروسا پیار تیرا اور بساط دل جیسے معروف ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

عائشہ خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فن سے ٹیلی ویژن کے سنہری دور کو جِلا بخشی، ان کی چھوٹی بہن، خالدہ ریاست بھی ایک جانی پہچانی ٹی وی اداکارہ تھیں، جن کا 1996ء میں انتقال ہو گیا تھا۔

 بہن کی وفات کے بعد عائشہ خان نے کچھ عرصے کے لیے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی مگر بعد میں دوبارہ ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی ویمن کمیشن تین سال سے بغیر چیئرپرسن، خواتین کے مسائل کا حل صرف کاغذوں تک محدود، شگفتہ ملک 

عائشہ خان کا فنی سفر اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک سنجیدہ، باوقار اور ورسٹائل فنکارہ سے محروم ہو گئی ہے۔

Scroll to Top