اسلام آباد: آسٹریلیا کی مشہور زمانہ بگ بیش لیگ (BBL) میں پاکستان کے چھ اہم کرکٹرز کو مختلف فرنچائز ٹیموں نے چن لیا ہے، جس سے لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور نمائندگی یقینی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ، محمد رضوان کو میلبرن رینیگیڈز، حارث رؤف کو ایک بار پھر میلبرن اسٹارزاور شاداب خان کو سڈنی تھنڈرکا حصہ بنایا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر حسن علی کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور آل راؤنڈر حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
اس سے قبل بابر اعظم جیسے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی بیٹر کی شمولیت سے لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔
اب چھ بڑے کھلاڑیوں کی شمولیت سے نہ صرف بگ بیش لیگ کو نیا رنگ ملے گا بلکہ پاکستانی شائقین کی دلچسپی بھی مزید بڑھے گی۔





