چینی کی قیمتوں میں توازن کے لیے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ صورتحال میں چینی کی قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور ان کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ فورسز کے مطابق ہوتا ہے، اور چینی بھی اسی نظام کے تحت منڈی میں دستیاب ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر کی بنیاد پر برآمد کی اجازت دی گئی تھی، اور اس پر کسی قسم کی سبسڈی فراہم نہیں کی گئی۔ موجودہ صورتحال میں یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن، جعلی اور غیرقانونی ہزاروں سمز بلاک

وزارت نے مزید کہا کہ بفر اسٹاک کی موجودگی قیمتوں میں استحکام کا باعث بنے گی، اور تمام زرعی اجناس کی خرید و فروخت سیزن کی بنیاد پر ہوتی ہے، لہٰذا انہیں مالی سال سے منسلک کرنا درست نہیں۔

Scroll to Top