محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شام سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، جو 2 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 25 جون سے پاکستان کے مختلف حصوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اور باجوڑ میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جب کہ دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔





