دریائے سوات کی طغیانی سے 2 سیاح لقمہ اجل بن گئے

دریائے سوات میں طغیانی، درجن سے زائد سیاح ڈوب گئے

سوات میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں سیلابی ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مانیار کے مقام سے 7 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تین افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ادارے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، کشتیوں اور جدید آلات کی مدد سے ڈوبنے والے سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ مزید طغیانی کے پیش نظر دریائے سوات کے کنارے آباد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی کان کنی کا شعبہ عالمی سطح پر تاریخ رقم کر گیا 

حکام کا کہنا ہے کہ حالات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔

Scroll to Top