مہمند ڈیم: دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے، انجینئر خالق داد

مہمند: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد نے 28 جون کو مہمند ڈیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ اس وقت معمول کے مطابق ہے اور فی الحال کسی سیلابی خطرے کا سامنا نہیں ہے۔

میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے، تاہم عوام کو چوکنا رہنے اور ضلعی انتظامیہ و ریسکیو 1122 کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

انجینئر خالق داد نے نشیبی اور دریا کے قریب رہنے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تازہ ترین سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں مقامی ہوٹل سیل کرنے کی کوشش پر ہنگامہ، ایڈیشنل اے سی کو واپس جانا پڑا

انہوں نے زور دیا کہ عوامی احتیاط اور بروقت معلومات پر عملدرآمد کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔

Scroll to Top