صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے

Pakistan SCO Summit 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف میڈیکل چیک اپس بھی متوقع ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت لندن میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے لندن میں مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے 355 افراد کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی، اہم نام سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تقریباً 6 سال بعد برطانیہ پہنچے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top