پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا امکان 59 فیصد سےکم ہوکر 47 فیصد رہ گیا ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سےکریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔ معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث بھی ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہےکہ بلوم برگ انٹیلی جنس کے مطابق پاکستان نے خود مختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے، پاکستان نے عالمی درجہ بندی میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔

خرم شہزادکا کہنا ہےکہ گزشتہ 12 مہینوں میں ڈیفالٹ کا امکان 59 فیصد سےکم ہو کر 47 فیصد پر آنا عالمی سرمایہ کاروں کے اعتمادکے باعث ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوم برگ رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعداد و شمار حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے، پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہم اپنی دھرتی کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بہتر معاشی اشاریوں میں حکومتی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے، پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جس نے پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔

Scroll to Top