بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی

بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے متفرق نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے میں سقم موجود ہے جبکہ فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کیس میں درخواست گزار کو فریق نہیں بنایا گیا، لہٰذا متفرق درخواست منظور کرکے نظرثانی کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شفا ہسپتال کے باہر سیکیورٹی صورتحال کے باعث عمران خان کو پمز منتقل کیا گیا، طبی معائنے کے دوران انکی بہن عظمیٰ خان بھی ساتھ موجود رہیں، طارق فضل چودھری

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 18 اگست کو جاری کیے گئے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

Scroll to Top