سوات کے تھانہ غالیگے کی حدود میں پارڑئی پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے گرنیڈ حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں کانسٹیبل وارث خان اور کانسٹیبل اسرار زخمی ہوئے۔
دونوں زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا،پنجاب،سندھ اور کشمیرمیں اربن فلڈنگ اورسیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا انتباہ
ترجمان پولیس کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔





