پشاور:وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری دراصل ن لیگ کے کرپشن زدہ چہرے پر “میک اپ” کرنے کا کام کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ریسکیو 1122 کو سیاسی بھرتیوں کا قبرستان بنانے والے ہمیں میرٹ پر لیکچر نہ دیں۔ ن لیگ جن کے اپنے ادارے کرپشن اور اقربا پروری کا گڑھ بن چکے ہیں، انہیں خیبرپختونخوا کے شفاف نظام پر تنقید زیب نہیں دیتی۔
ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن کا زہریلا کوڑا ہے اور عظمیٰ بخاری اس کی آواز بن کر زہر پھیلا رہی ہیں۔
انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست صرف جھوٹ، دھوکہ اور اداروں کو یرغمال بنانے پر مبنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر محکمہ ریاستی نہیں بلکہ ن لیگی جاگیر بنا دیا گیا ہے، جہاں صرف سیاسی سفارشات پر تقرریاں ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس، خیبرپختونخوا میں پورے ملک کا سب سے شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام رائج ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جنوبی وزیرستان لوئرمیں دفعہ 144 نافذ، آبی مقامات پر جانے پر مکمل پابندی عائد
وزیر خوراک نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوامی خدمت، میرٹ اور شفافیت کی مثال ہے۔





