علی امین گنڈاپور کے انتخابی حلقے میں سرکاری اسپتال میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا حکومت میں کروڑوں کی بدعنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں وزیراعلیٰ کے انتخابی حلقے میں سرکاری اسپتال میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔

اڈٹ رپورٹ کے مطابق مفتی محمود میمورل اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 52 کروڑ روپے کی بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں اسپتال میں ادویات کی خریداری میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی پتہ چلا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان گھپلوں میں سرکاری فنڈز کا بے جا استعمال اور قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے ریسکیو 1122 کو سیاسی بھرتیوں کا قبرستان بنانے والے ہمیں میرٹ پر لیکچر نہ دیں،ظاہر شاہ طورو

آڈٹ رپورٹ میں ان مالی بدعنوانیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جس میں مفتی محمود میمورل اسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top