قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پیش آنے والے دلخراش واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ متاثرہ سیاحوں کو امید تھی کہ کوئی ان کی مدد کو پہنچے گا لیکن جن پر یہ ذمہ داری عائد تھی ان کی ترجیحات مختلف نکلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے بے قصور لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بنے مدد کے
منتظر رہے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کا کام بچانا تھا وہ شاید کسی اور سوچ میں مصروف تھے۔
خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں طغیانی آئی جس سے 7 مختلف مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد پانی میں بہہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری کرکٹرز کی واپسی، انگلینڈ میں شائقین کے لیے کرکٹ کا نیا میلہ سنجے کو تیار
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک12 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ50 سے زیادہ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔





