ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی کو تھرڈ امپائر پر اعتراض مہنگا پڑ گیا

ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی کو تھرڈ امپائر پر اعتراض مہنگا پڑ گیا

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تھرڈ امپائر کے فیصلوں پر اعتراض کرنے پر ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ کے دوران سیمی نے خاص طور پر روسٹن چیز کے ایل بی ڈبلیو فیصلے پر برہمی ظاہر کی۔

میچ کے دوسرے دن کے بعد انہوں نے ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ سٹاک کی امپائرنگ پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں حالیہ انگلینڈ سیریز سے ان کے فیصلوں پر تحفظات ہیں۔

آئی سی سی نے سیمی کو ضابطہ اخلاق کی شق 2.7 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جو بین الاقوامی میچوں میں شریک افراد یا فیصلوں پر عوامی سطح پر تنقید سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اس خلاف ورزی پر انہیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ یہ گزشتہ 24 ماہ میں ڈیرن سیمی کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

Scroll to Top