ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی ملک میں آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس اقدام کے ساتھ ہی ایرانی حکام نے ملک کی جوہری تنصیبات سے ایجنسی کے نگرانی کے کیمرے بھی ہٹا دیے ہیں۔
اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر متعدد حملے کیے جن میں دس سے زائد جوہری سائنسدان اور اعلیٰ فوجی افسران ہلاک کر دیے گئے جبکہ فضائی کارروائیوں میں سیکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیلی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔
ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں تباہی ہوئی، سرکاری و فوجی عمارتیں شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر اسرائیل نے امریکا سے مدد طلب کی، جس کے جواب میں امریکی B-2 بمبار طیاروں نے ایران کے تین جوہری پاور پلانٹس پر بمباری کی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے بعد ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔





