تربیلہ: تربیلہ ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے باعث درمیانے اور نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
پی ڈی ایم (پاور ڈویلپمنٹ مینجمنٹ) کی جانب سے ہری پور، نوشہرہ اور صوابی کے ڈپٹی کمشنرز کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ حکام نے عوام الناس کو خصوصی احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیا جا سکے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ تربیلہ ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا مقصد پانی کی سطح کو کنٹرول کرنا اور ڈیم کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، تاہم اس سے نچلے علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگلے 3 سے 4 دن کے دوران مون سون بارشیں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
علاقائی انتظامیہ اور ایمرجنسی سروسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور فوری ردعمل کے لیے چوکس رہیں۔





