ابوظہبی: بنگلادیشی شہری نے 193 کروڑ مالیت کی لاٹری جیت لی

ابوظہبی میں کام کرنے والے بنگلادیش کے شہری نےڈھائی کروڑ درہم (1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔

43 سالہ محمد ناصر بلال نے ٹکٹ 24 جون کو ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کاؤنٹر سے خریدا تھا۔

قرعہ اندازی کے بعد جب میزبان رچرڈ اور بشرا نے خوشخبری سنانے کے لیے ان سے رابطے کی کوشش کی تو متعدد کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ تاہم، بِگ ٹکٹ ٹیم بالآخر کسی طرح ان تک پہنچ گئی۔

محمد ناصر بلال گزشتہ 14 برس سے متحدہ عرب امارات میں رہے ہیں ۔

انعام جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جو کچھ ہوا وہ اس پر یقین نہیں کرسکتے،وہ پچھلے 12 برس سے ہر مہینے ٹکٹ خرید رہے ہیں اس خواب کے ساتھ ایک دن وہ جیتیں گے، آج ان کا خواب پورا ہوگیا۔

Scroll to Top