‏جنید اکبر کے اشتعال انگیزبیانات اور اسلام آباد کو تباہ کرنے کی دھمکی، پی ٹی آئی نے پرتشدد واقعات کا آغاز کر دیا

تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کی اشتعال انگیزی اور اسلام آباد تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد پی ٹی آئی نے پرتشدد واقعات کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ‏شکیل خان کی موجودگی میں گارڈز کی لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

‏جنید اکبر نے 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد کو سومنات بنانے اور تباہ کرنے کی اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

‏ملاکنڈ فائرنگ واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا جانا چاہیے ، شکیل خان اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج، گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرصحت نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو بڑا پیغام دے دیا

‏لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت کی گنجائش نہیں، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی کی جائے

مالاکنڈ کے علاقے میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شکیل خان اور دیگر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی موجودگی میں ان کے گارڈز نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت برداشت نہیں کی جائے گی

Scroll to Top