شانگلہ :وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر ملک ہے تو ہم ہیں، اور اسی میں سیاست بھی ممکن ہے۔ وہ شانگلہ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جو محرم کے بعد احتجاج کی بات کر رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام اس ٹولے کے ایجنڈے کو مسترد کر دیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دلیر افواج نے بھارتی فرعونیت کو شکست دی ہے اور دنیا بھر میں ثابت کیا ہے کہ بھارت اور نریندر مودی کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم پی اے نثار باز خان کا فاٹا جرگہ بحالی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی وحدت اور اداروں کے ساتھ یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، اور ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنا ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے۔





