ٹرمپ کے ٹیرف فیصلے کے بعد ارب پتی ایلون مسک کی دولت میں ریکارڈ اضافہ

ٹرمپ نے ایلون مسک کی تیسری سیاسی جماعت کے قیام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی کے قیام کے اعلان کو مضحکہ خیز اور غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔

اتوار کے روز نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا میرا خیال ہے کہ تیسری پارٹی شروع کرنا ایک مضحکہ خیز خیال ہے، اس سے صرف الجھن میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک تیسری جماعت بنانا چاہتے ہیں تو وہ اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، لیکن میرے نزدیک یہ ایک فضول عمل ہے۔

خیال رہے کہ معروف صنعت کار اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے حال ہی میں نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ایلون نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھاآج امریکا پارٹی آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

ایلون مسک ماضی میں صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں انہیں محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور وقت کے ساتھ دونوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک ہے تو ہم ہیں، ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،امیر مقام

صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی امور پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ معاہدے کا اچھا موقع ہے اور کچھ یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو اور ایران کے ساتھ مستقل معاہدے پر بات چیت کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر جمعہ کو سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔

Scroll to Top