عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے باعث سونا آج ہزاروں روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد عالمی قیمت 3,310 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی منڈی کی اس گراوٹ کے اثرات پاکستانی مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔ اس کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ مقرر کر دی گئی ہے۔
سی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,143 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے ہو گئی ہے
عوامی و کاروباری حلقوں میں ملا جلا ردعمل
سونے کی قیمت میں کمی سے شادی کی تیاریوں میں مصروف افراد نے قدرے اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم سرمایہ کار طبقہ اس کمی کو وقتی قرار دے رہا ہے۔ جیولرز کے مطابق اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں مزید نیچے آئیں تو مقامی مارکیٹ میں بھی مزید کمی متوقع ہے۔





