پشاور :خیبرپختونخوا حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 15 اعلیٰ سطحی انتظامی افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔
جاری کردہ دو علیحدہ نوٹیفکیشنز کے مطابق یہ تبدیلیاں عوامی مفاد میں کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اس سلسلے میں سینئر بیوروکریٹ محمد علی شاہ کو کمشنر بنوں ڈویژن کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ کیپٹن (ر) خالد محمود کو کمشنر بنوں تعینات کیا گیا ہے۔ واسق رحمان کو ڈپٹی کمشنر مردان مقرر کیا گیا ہے اور فہد وزیر کو چترال اپر کا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔
قیصر خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، آصف علی کو ایڈیشنل سیکرٹری کلائمٹ چینج لگایا گیا ہے، جبکہ نورالامین کو ڈی سی کولائی پالس تعینات کیا گیا ہے۔ خالد اقبال کو پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سپرد کی گئی ہیں تاکہ ان کی نئی تعیناتی کی جا سکے۔
ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کو ڈی سی مردان سے تبدیل کر کے ڈی سی چارسدہ تعینات کیا گیا ہے، اور ڈاکٹر عدنان خان کو ایڈیشنل سیکرٹری چیف سیکریٹری آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی سی چترال اپر حسیب الرحمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اشتیاق احمد کو ڈی سی کولائی پالس سے بٹگرام کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجم اللہ کو ڈی سی جنرل ٹانک مقرر کیا گیا ہے، سید گل فام عباس شاہ کو اسیٹلمنٹ آفیسر مانسہرہ بنایا گیا ہے۔
شکیل اکبر کو ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے لیے ڈی ایم او لگایا گیا ہے جبکہ تہمین شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر رود کوہی تعینات کیا گیا ہے۔





