ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے کم از کم تین پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کروایا گیا، تین پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ متعدد پروازیں لیٹ ہوئیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔
نجی ائیرلائن کی پرواز 674، جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، اپنی روانگی کے بعد ہی بارشوں کی شدت کی وجہ سے واپس کراچی بلا لی گئی۔ اسی طرح نجی ائیرلائن کی فلائٹ ER‑852، جو جدہ سے پشاور آرہی تھی، لاہور میں اتار دی گئی۔
بارشوں کے باعث تاخیر سے موثر پروازوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
اسلام آباد ائیرپورٹ پر 26 پروازیں ایک سے سات گھنٹے تک لیٹ ہوئیں،
کراچی ائیرپورٹ سے 16 پروازیں ایک سے پانچ گھنٹے اور کراچی سے لاہور 7 پروازیں ایک سے دس گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں،
لاہور ائیرپورٹ سے روانگی والی 12 پروازیں ایک سے چودہ گھنٹے دیر سے روانہ ہوئیں،
پشاور، اسکردو، کوئٹہ، ملتان اور سیالکوٹ سے 15 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
بارشوں کے تسلسل اور فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی گئی ہے، تاہم لوگوں کو ٹریول پلان بنانے سے قبل ایر لائنز کی اپ ڈیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





