میاں افتخار حسین کی مولانا عطاء الرحمن سے ملاقات، قومی امن جرگہ میں شرکت کی دعوت

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں قومی امن جرگہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق میاں افتخار حسین نے اے این پی کے وفد کے ہمراہ جے یو آئی کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات سینیٹر مولانا عطاء الرحمن سے ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میاں افتخار حسین نے مولانا عطاء الرحمن کو دعوت دی کہ وہ 26 جولائی 2025 کو باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہونے والے قومی امن جرگہ میں شرکت کریں۔

اس جرگے کا مقصد قومی ہم آہنگی، سیاسی رواداری اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں خود سے ہی لڑ رہی ہے، علی امین پارٹی کو تقسیم کر رہے ہیں، محمود جان بابر

اے این پی کے وفد میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، نائب صدور شاہی خان شیرانی اور صلاح الدین بھی شامل تھے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کے تسلسل پر زور دیا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Scroll to Top