دوسرا ٹی ٹونٹی،بنگلہ دیش کا پاکستان کو 134رنز کا ہدف

تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بولرز میں احمد دانیال اور سلمان مرزا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ بنگلہ دیش کی جانب سے جاکر علی نے اپنی اننگز میں 55 رنز بنائے۔

پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور احمد دانیال آج اپنے پہلے میچ میں قومی رنگ میں میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے جدید ڈرونز ریسکیو 1122 کو حوالے کر دیے

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Scroll to Top