خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

پشاور :وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 24 جولائی کو ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا تاکہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، جس کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لیے اکٹھے ہوں تاکہ خیبرپختونخوا کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں پر چیئرمین بیرسٹر گوہر کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے جس سے دہشت گردی کے خطرات کا خاتمہ ممکن ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے کی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Scroll to Top