پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کی نظریں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کی جانب ایک اور قدم بڑھانے پر مرکوز ہوں گی۔
تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے جمعے کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
پہلے میچ میں پاکستان کی کامیابی میں کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اہم کردار ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کامیابی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترے گی۔
کرکٹ شائقین کو دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔





