آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟ بڑی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟ بڑی پیشگوئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع جن میں چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو شامل ہیں میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفانی ہواؤں کا امکان ہے، جو معمولات زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل (آج نیوز)کیمابق ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع— راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن— میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ممکنہ خطرات اور احتیاطی تدابیر
این ڈی ایم اے نے وارننگ دی ہے کہ اس موسمی صورتحال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی معطلی، کمزور عمارتوں کو نقصان اور حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ:
درختوں، بلبورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں
گاڑیاں کھلی یا نچلی جگہوں کے بجائے محفوظ مقام پر پارک کریں
بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں

محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top