گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی (آل پارٹیز کانفرنس) بلانے والے وزیراعلیٰ خود ایسے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں جن میں قتل اور دہشتگردی شامل ہے۔
قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ )کیمطابق اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تعداد بڑھنے کے بعد وزیراعلیٰ کو اب اے پی سی یاد آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص 9 مئی جیسے افسوسناک واقعات کی حمایت کرتا رہا، وہ آج امن کی باتیں کر رہا ہے، جو انتہائی حیران کن ہے۔
گورنر نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر جلد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی جا رہی ہے تاکہ عوامی نمائندے اس حساس مسئلے پر اپنا مؤقف پیش کر سکیں۔





