اسلام آباد: خلائی تحقیق کے قومی ادارے سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ ماہِ صفر 1447 ہجری کا چاند 26 جولائی 2025 کو نظر آنے کے امکانات ہیں اور یکم صفر کا آغاز 27 جولائی کو متوقع ہے۔
سپارکو کے مطابق چاند 25 جولائی کو رات 00:11 بجے (معیاری وقت کے مطابق) پیدا ہوگا، جبکہ اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کی شام ہلال نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ اس وقت چاند کی عمر اور افق پر بلندی رویت کے لیے ناکافی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
سپارکو نے واضح کیا ہے کہ ماہ صفر کے آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گاجو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت کا اعلان کرے گی۔





