اے این پی کا یومِ تاسیس پختون قومی امن جرگے کے نام کرتے ہیں،میاں افتخار حسین

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی کے لیے امن ہمیشہ پہلی ترجیح رہی ہےکیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پختون اور تمام مظلوم قومیتوں کی بقا صرف امن سے وابستہ ہے۔

اپنے جاری بیان میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کل باچا خان مرکز پشاور میں قومی امن جرگہ منعقد ہو رہا ہے جو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 26 جولائی اے این پی کا یومِ تاسیس بھی ہے لیکن اس سال پارٹی نے یہ دن سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام تر توجہ امن جرگہ کی کامیابی پر مرکوز رہے۔

انہوں نے مذید کہاکہ ہم اُن تمام معزز شخصیات سے جنہیں قومی امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم جرگے میں شریک ہو کر خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی تجاویز اور کردار پیش کریں۔

میاں افتخار حسین نے اے این پی کے کارکنان سے بھی اپیل کی کہ وہ یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے گھروں، حجروں اور دکانوں پر پارٹی پرچم لہرا کر اس دن کو یادگار بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر نواب زادہ محسن علی خان کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اے این پی کا پیغام واضح ہے کہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں،آئیے ہم سب مل کر پختونخوا اور پورے خطے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Scroll to Top