بھارت کرکٹ میں کوئی سپرپاور نہیں،بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑا

بھارت کرکٹ میں کوئی سپرپاور نہیں،بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑا

بھارتی میڈیا نے اپنے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ میں کوئی سپرپاور نہیں رہا۔

بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کھیلنے کی بھارت کو اتنی کیا ضرورت پڑی اور اس میں جو سلوک بی سی سی آئی نے اپنایا ہے وہ بھارتی کرکٹ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شرائط تسلیم کر لی ہیں جس سے بھارت کو عالمی کرکٹ میں رسوائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا میں یہ آواز بھی اُٹھی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے میں بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں پیش کی گئی قرارداد پر رضامندی ظاہر کی ہےجسے بھارتی کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹیمیں کتنی بار آمنے سامنے آئیں گی

بھارتی میڈیا نے اس بات کو بھی موضوع بنایا کہ محسن نقوی نے کارگل وار کے حوالے سے شیڈول کی ٹویٹ کر کے بھارتی کرکٹ بورڈ کی بے عزتی کی ہے جس پر بھارتی میڈیا کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

Scroll to Top