خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جاری کشیدگی کے پیش نظر گرینڈ جرگے نے طالبان سے مذاکرات کے لیے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
باجوڑکی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے بادسیاہ میں طالبان سے مذاکرات کے لیے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جرگے نے متفقہ طور پر 50 اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو جرگے کی نمائندگی کرتے ہوئے طالبان کے پاس روانہ کی گئی۔ کمیٹی کا مقصد جاری کشیدگی کے خاتمے اور علاقے میں امن کی بحالی کے لیے طالبان سے بات چیت کرنا ہے۔
گرینڈ جرگہ کے اراکین نے کہا کہ وہ طالبان سے منت سماجت کریں گے کہ وہ علاقے کو چھوڑ دیں اور مقامی لوگوں کو پرامن زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات مدرسہ تشدد کیس، مرکزی ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
باجوڑ گرینڈ جرگے نے دونوں فریقوں سے بات کرنے اور حالات کو پرامن طریقے سے سلجھانے کے عزم کا اظہار کیا۔





