پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان ، حکمران جماعت پر سکتہ طاری

5 اگست کی ریلی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ترجمان وزیراعلی

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے 5 اگست کو منعقد ہونے والی بڑی عوامی ریلی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز احمد مغل کے مطابق اس ریلی کی قیادت خود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے۔

ترجمان کے مطابق، ریلی مختلف علاقوں سے گزرے گی اور اس کے اختتام کا مقام قلعہ بالا حصار ہوگا۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ تمام ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کو ان کے مقام و ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورکےنواحی علاقے میں دوکان سے3500 کلو گوشت برآمد،قصائی فرار،مقدمہ درج

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ریلی عمران خان کی ہدایت پر نکالی جا رہی ہے اور اس کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ قوم اب بھی اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریلی، عمران خان سے اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہوگی۔

Scroll to Top