جنوبی وزیرستان اپر میں عسکریت پسندوں کا ٹرک پر حملہ، دو مزدور اغوا

جنوبی وزیرستان اپر میں عسکریت پسندوں کا ٹرک پر حملہ، دو مزدور اغوا

ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے حبیب کوٹ میں عسکریت پسندوں نے ٹرک پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی اور دو مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک مکین سے لدھا کے قریب سیکیورٹی فورسز کے لیے ریت اور سیمنٹ لے جا رہا تھا، راستے میں عسکریت پسندوں نے روک کر آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ٹرک کو روکا ڈرائیور محمد اللہ اور دو مزدوروں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں، بریگیڈیئر نوید احمد کا خلیفہ گل نواز ہسپتال کا دورہ، دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Scroll to Top