وزیر اعظم کی ہدایت پر 100 ٹن امدادی کھیپ فلسطین بھجوانے کی تیاری

وزیراعظم کی ہدایت پر 100 ٹن امدادی کھیپ فلسطین روانہ

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا حصہ 100 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ بروانہ کر دیا گیا۔

امدادی سامان اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے عمان روانہ ہوگیا جہاں سے اسے اردن اور فلسطین پہنچایا جائے گا۔

امدادی پیکج میں غذائی اشیا اور ادویات شامل ہیں اور مجموعی طور پر 200 ٹن امداد فراہم کی جائے گی، اب تک پاکستان فلسطین کے لیے 1,715 ٹن امداد بھیج چکا ہے اور یہ غزہ و فلسطین کے لیے 17 ویں امدادی قافلے کی حیثیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں جاری حملوں اور محاصرے کے باعث شدید انسانی بحران میں اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق محاصرہ زدہ غزہ میں زبردستی بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے مزید چھ فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں جس سے بھوک سے ہلاک شدگان کی تعداد 175 ہو گئی ہے جن میں 93 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ایک طرف جبر، دوسری طرف بھوک، موت کا سایہ منڈلانے لگا

آج غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 22 امداد کے خواہشمند بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top