پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی، تین ٹی 20 میچز شیڈول

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی، تین ٹی 20 میچز شیڈول

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آئرلینڈ پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ سے قطری ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ کے راستے ڈبلن کا سفر مکمل کیا۔

قومی ٹیم آج آرام کرے گی اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 6 اگست، دوسرا 8 اگست اور تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں، ٹیم میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، منیبہ علی، نجیحہ علوی، طوبیٰ حسن اور حیدہ اختر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے بی ڈی ویلیئرز کی طوفانی اننگز، پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلی

سیریز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ کی ہے اور اب کھلاڑی آئرلینڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top