اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ احتجاج کی ناکامی پر پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج اس لیے ناکام ہوا کیونکہ اس کی قیادت دو نمبر ہو چکی ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی قیادت صبح کو بلند و بانگ دعوے کرتی ہے لیکن رات کو پاؤں پکڑ لیتی ہے اور وفاداری کا یقین دلاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیر افضل مروت نے 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی کی اصل وجہ بتا دی
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ سیاسی رویہ پارٹی کے بانی سے ہی سیکھا گیا ہے،
جو خود بھی صبح سخت بیانات دیتا تھا اور شام کو سمجھوتے پر آمادہ ہو جاتا تھا۔





