ضم اضلاع کے حالات پر ڈاکٹر امجد علی کے اسمبلی میں سخت سوالات

پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نےکہا ہے کہ ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال نہایت خراب ہے۔

ڈاکٹر امجدعلی نےخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشنز میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں ہم نے مجاہدین کو بنا کر استعمال کیا تھا اور پاکستان میں انہیں قومی ہیروز کہا جاتا تھا۔ جن لوگوں کو آج ہم خوارج کہہ رہے ہیںوہ ماضی میں مجاہدین تھے۔

ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بھی بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ، سوات اور وزیرستان میں خوارج کیسے آئے؟

ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ان کی شروع سے یہ درخواست رہی ہے کہ ملٹری آپریشنز نہ کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرحد پاکستان کے علاوہ کئی دیگر ممالک سے بھی ملتی ہے تو دہشت گرد کیوں صرف پاکستان آتے ہیں؟ اگر دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو علاقے کے لوگوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کی تاریخ اور فیس کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور آرڈیننس کو ختم کیا جائے یا اس میں ترامیم کی جائیں۔

Scroll to Top