​شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

شمالی وزیرستان میں 11 اگست کی صبح تک کرفیو نافذ، نقل و حرکت پر مکمل پابندی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج شام سے پیر 11 اگست کی صبح تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کرفیو کے دوران عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے دفتر سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سکیورٹی فورسز کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانےکیلئے کیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران صرف سکیورٹی اداروں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی، جبکہ عام شہریوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران سڑکوں اور عوامی مقامات سے دور رہیں اور سکیورٹی فورسز سے تعاون کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان حالیہ دنوں میں مختلف سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرتا رہا ہے، اور اس کرفیو کا مقصد علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

Scroll to Top