پاکستان اور تاجکستان کی انسداد دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ

پاکستان اور تاجکستان کی انسداد دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ فوجی مشق ’’دوستی ٹو‘‘4 سے 9 اگست  تک تاجکستان کے فخروباد بیس پر کامیابی سے منعقد ہوئی۔

مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی دو کامبیٹ ٹیموں نے شرکت کی، تاجکستان کی سپیشل فورسز کی جانب سے چار ٹیمیں شامل ہوئیں۔

مشق کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنز میں درکار عملی مہارت، حربی تکنیک اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔

مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا،  مشترکہ مشق سے نہ صرف دونوں افواج کی آپریشنل تیاریوں میں بہتری آئی بلکہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دفاعی تعلقات کو بھی نئی جہت ملی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

مشق کی اختتامی تقریب 9 اگست کو منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تاجکستان میں تعینات ڈیفنس اتاشی کرنل محمد معظم ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، تاجکستان کے سینئر فوجی افسران بھی موجود تھے۔

Scroll to Top