کوہستان کرپشن سکینڈل میں ایک اور گرفتاری، سابق بینک منیجر گرفتار

پشاور(شاہد جان )کوہستان کرپشن سکینڈل میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان داسو برانچ کے سابق منیجرظہور احمد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ظہور احمد پر 2019 سے 2022 کے دوران برانچ منیجر کی حیثیت سے تعیناتی کے دوران اہم بینکاری اصولوں اور نگرانی کے نظام کو نظر انداز کرتے ہوئے خزانے کے چیکس کی جعلی طریقے سے کیشنگ کی اجازت دینے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر ٹھیکیداروں اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کی اور سرکاری رقوم کو نجی اکاؤنٹس میں منتقل کیا۔

نیب زرائع نے مذید بتایاکہ سابق بینک منیجر ظہور احمد نے اپنے بھائی کے نام پر ایک کنسٹرکشن اے کیو کے نام سے ایک جعلی کمپنی اکاؤنٹ بھی کھولا جس کے ذریعے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے چھپائی گئی۔ ملزم پر اس اسکینڈل کو منظم خفیہ رکھنے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیلاروس میں روزگار کے نئے مواقع، پاکستان کو 10 ہزار ملازمتوں کا کوٹہ ملنے کی توقع

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر ملزم کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے اور نیب حکام اس سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Scroll to Top