پاکستان کے محمد آصف نے چینگ ڈو میں ورلڈ گیمز اسنوکر کا دوسرا میچ بھی جیت لیا

چینگ ڈو: چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری ورلڈ گیمز اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کے محمد آصف نے اپنا دوسرا میچ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

پیر کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں محمد آصف نے جرمنی کے ایلیکزینڈر وداو کو 2-1 سے شکست دی۔

پہلے فریم میں محمد آصف کو 29-43 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے فریم میں شاندار 109 پوائنٹس کا بریک کھیل کر 116-9 سے فتح حاصل کی اور مقابلہ برابر کیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن فریم میں بھی محمد آصف نے اپنی کمال کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67-32 سے کامیابی حاصل کی۔

محمد آصف گروپ بی میں ٹاپ پر رہے اور کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پہلے ہی یقینی بنا چکے ہیں۔

ورلڈ گیمز اسنوکر کے کوارٹر فائنل مقابلے آج منعقد ہوں گے، جہاں محمد آصف کی ٹیم سے توقعات بلند ہیں۔

پاکستانی شائقین محمد آصف کے مزید کامیابیوں کے منتظر ہیں اور امید ہے کہ وہ ورلڈ گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔

Scroll to Top