امریکی صدر ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری ٹیرف معاہدے میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب معاہدے کی مدت آج ختم ہو رہی تھی۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے اس معاہدے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹس آئندہ تین ماہ تک نافذ العمل رہیں گے۔

یاد رہے کہ جنوری میں امریکا نے چینی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک ٹیرف لاگو کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے محمد آصف نے چینگ ڈو میں ورلڈ گیمز اسنوکر کا دوسرا میچ بھی جیت لیا

تاہم مئی میں دونوں ممالک نے ایک عبوری معاہدہ کیا، جس کے تحت امریکا نے 30 فیصد اور چین نے 10 فیصد ٹیرف میں کمی کی تھی۔

تازہ صدارتی فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تناؤ میں وقتی طور پر نرمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آئندہ مہینوں میں دونوں معیشتوں کے تعلقات میں مزید اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔

Scroll to Top