خیبر پختونخوا میں 24 افسران کے تقرری و تبادلے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پرووِنشل مینجمنٹ سروس سمیت مختلف سروس کیڈرز کے 24 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈاکٹر عادل ایوب جو اس وقت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہری پور کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھےکو فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی پشاور میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ ان کی جگہ محترمہ حمیرہ محمود کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہری پور تعینات کیا گیا ہے۔

اس طرح داؤد سلیمی جو اس وقت اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) پشاور کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے کو چیف سیکریٹری آفس کے تحت پرفارمنس مینجمنٹ ریفارمز یونٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹرتعینات کیا گیا ہے۔ بشارت بی بی کو اسسٹنٹ کمشنر (ڈگر)، بونیر، کو ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔عثمان اسد چیمہ جو اسسٹنٹ کمشنر صوابی تھے کو ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے سپرد کیا گیا ہے جہاں انہیں ضلعی مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا جائے گا۔

آفتاب احمد سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس کو اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں سیکشن آفیسر (O&M) مقرر کیا گیا ہے،سید یاسر علی شاہ جو اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات کے طور پر تعینات تھے کو بھی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نوید احمداسسٹنٹ کمشنر باڑہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فہد ضیاءجو مہمند میں خدمات انجام دے رہے تھےکو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر پی ڈی ایم اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایمل خان کو اسسٹنٹ کمشنر جمرود ضلع خیبر مقرر کیا گیا ہے جبکہ حافظ الرحمن اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم،اور نمرا اویس اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ دونوں کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سابقہ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)، پشاور داؤد سلیمی کی جگہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ عقیل جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم اور علینہ شکیل کو اسسٹنٹ کمشنر صوابی تعینات کیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر افسران نور محمد، اسکواڈرن لیڈر (ر) صدام اختر، طلحہ رفیق اور عائشہ ناصر کو بالترتیب باڑہ (خیبر)، بشام (شانگلہ)، دیر اپر، اور کبل (سوات) میں اسسٹنٹ کمشنرز کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حرا احسن اور یاسر بلال کو بالترتیب ڈگر (بونیر) اور کولائی پالس میں اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ندا اقبال کو کوہاٹ میں تعیناتی دی گئی ہے۔ نعمان حفیظ اسسٹنٹ کمشنر بائیزئی مہمند مقرر ہوئے ہیںاور محمد سہیل خان کو پورن(شانگلہ )میں تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top