راولپنڈی : پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو اڈیالہ جیل کے قریب سے تحویل میں لے لیا۔
دونوں کو جیل کے قریب واقع ایک ناکے پر اس وقت روکا گیا جب وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہی تھیں۔
پولیس نے اس کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کیا جو جیل کے اطراف موجود تھے۔
بعد ازاں راولپنڈی پولیس دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔
اس سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے نزدیک وکیل سلمان اکرم راجہ اور دیگر قانونی ٹیم کے ہمراہ دھرنا دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی وہ وہاں سے نہیں ہٹیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایک لاکھ لیپ ٹاپ ،نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں جیل سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر روکا گیا اور ملاقات سے محروم رکھا گیا۔





