پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے گاڑی خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے ایک دلکش آفر متعارف کرائی ہے جس کے تحت سوزوکی ایوری وی ایکس ماڈل پر محدود مدت کے لیے چار لاکھ پچاس ہزار روپے کا کیش بونس یا رعایت دی جا رہی ہے۔
یہ پیشکش کمپنی کی جانب سے اُس ماڈل پر دی گئی ہے جسے سوزوکی بولان کے بعد مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔
سوزوکی ایوری گزشتہ سال کے اختتام پر متعارف ہوئی تھی اور اب یہ پیشکش اس کے وی ایکس ویرینٹ پر لاگو ہوگی۔
کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ یہ اسکیم عارضی بنیادوں پر دستیاب ہے اور سوزوکی پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت اس آفر میں تبدیلی یا اس کا خاتمہ کر سکتی ہے، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے۔
سوزوکی ایوری وی ایکس کی اصل قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہےاور رعایت کے بعد اس پر خریدار کو 4.5 لاکھ روپے تک کی بچت حاصل ہو سکتی ہے جو اسے اپنے سیگمنٹ میں ایک پرکشش آپشن بناتی ہے۔
انجن کی بات کی جائے تو سوزوکی ایوری میں 660 سی سی کا 12-والو ڈوہیک وی وی ٹی انجن نصب ہے، جو کہ سابقہ ماڈل بولان کے مقابلے میں زیادہ پاور فراہم کرتا ہے۔
یہ انجن 5,700 RPM پر 43 ہارس پاور جبکہ 3,700 RPM پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 5-اسپیڈ مینوئل گیئر باکس بھی دیا گیا ہے۔
سوزوکی کی یہ محدود مدت کی رعایت ان افراد کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے جو خاندانی ضروریات یا چھوٹے کاروبار کے لیے ایک کشادہ، طاقتور اور قابلِ بھروسہ گاڑی کی تلاش میں ہیں۔





