شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظور

شہریار آفریدی نے 14 اگست اور احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اہم قومی مسائل پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

انہوں نے بھارت، مودی اور آر ایس ایس کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کی قیادت میں بڑا جرگہ بنا کر افغانستان بھیجا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

شہریار آفریدی نے فاٹا کے انضمام کے بعد قبائلی علاقوں کے حقوق کی پامالی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائل کو اعتماد میں لے کر تمام اقدامات کیے جائیں تاکہ امن و استحکام قائم رہے۔

یہ  بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں کوئی نیا آپریشن نہیں، بد امنی پاکستان کے کسی بھی حصے میں ہوں گے کارروائی ہوگی، طارق فضل چوہدری

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس سال 14 اگست کو کسی قسم کا احتجاج نہیں ہوگا بلکہ بھرپور جشن منایا جائے گا، جس میں پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر شرکت کی جائے گی۔

Scroll to Top