باجوڑ میں آپریشن وفاق کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت کی نہیں، اسد قیصر

اسلام آباد: باجوڑ میں جاری سیکیورٹی آپریشن اور لوگوں کی بے دخلی کے حوالے سے پختون ڈیجیٹل کے رپورٹر شیراز احمد شیرازی نے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر سے سوال کیا کہ باجوڑ میں آپریشن کے باعث لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو رہے ہیں، کیا آپ مانتے ہیں کہ صوبائی حکومت اس معاملے میں ناکام ہوگئی ہے؟

اسد قیصر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں جاری آپریشن اور بے دخلی کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر نہیں بلکہ وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ بدامنی اور آپریشن صوابی اور مردان جیسے علاقوں میں ہوتا تو یہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوتی، لیکن باجوڑ کا معاملہ وفاق کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارن پالیسی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اور موجودہ حالات بھی وفاق کی ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہریار آفریدی نے 14 اگست اور احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے خطے میں مسائل بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں باجوڑ کے متاثرین کے لیے مالی امداد کا پیکج بھی منظور کیا ہے تاکہ بے دخل ہونے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔

Scroll to Top